پاکستان اور ہنگری کا  تعاون کے نئے شعبے تلاش کرنے پر اتفاق

پاکستان اور ہنگری کا تعاون کے نئے شعبے تلاش کرنے پر اتفاق

پاکستان اور ہنگری نے دوطرفہ تعلقات میں مثبت رفتار کو برقرار رکھنے اور تعاون کے نئے شعبوں کو تلاش کرنے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔یہ سمجھوتہ پاکستان ہنگری دوطرفہ سیاسی مشاورت کے چھٹے دور کے دوران ہوا جو بوڈاپیسٹ میں منعقد ہوا۔

ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ یورپ سفیر شفقت علی خان نے پاکستان ہنگری دوطرفہ سیاسی مشاورت کے چھٹے دور میں پاکستانی وفد کی قیادت کی۔ڈپٹی اسٹیٹ سکریٹری سفیر لازلو ورادی نے ہنگری کی جانب سے قیادت کی۔

دونوں فریقوں نے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا اور علاقائی اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔بوڈاپیسٹ میں سفیر شفقت علی خان نے ریاستی سیکرٹری برائے سیکورٹی پالیسی اینڈ انرجی سیکورٹی پیٹر سزاتارے اور ڈپٹی سٹیٹ سکریٹری برائے بین الاقوامی تعاون اتیلا ہیدیگ سے بھی ملاقات کی۔

-- مزید آگے پہنچایے --