وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے امن و امان کا مسئلہ بھی ہوتا ہے، ایسا راستہ نکالا ہے جس سے عوام کو ریلیف ملے گا۔وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر توانائی اویس لغاری نے اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کی۔اس موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ لوڈشیڈنگ عوام کا بڑا مسئلہ ہے، لوڈشیڈنگ کے معاملے پر بات کی ہے، لوڈشیڈنگ کی وجہ سے امن و امان کا مسئلہ بھی ہوتا ہے، ایسا راستہ نکالا ہے جس سے عوام کو ریلیف ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ لائن لاسز کی وجوہات پر مل کر کام کریں گے، ہم نے باہمی مشاورت کے ذریعے مسائل کو حل کیا ہے۔علی امین نے کہا کہ خیبرپختونخوا بجلی بناکر پورے ملک کو فراہم کررہا ہے، ہم نےباہمی مشاورت کےذریعے مسائل کوحل کیا، ہم نے ملکر معاملات طے کیےہیں۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ جوماڈل کے پی میں بنایا ہے وہ دوسرےصوبوں میں بھی لاگو کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے اداروں سے ہماری جنگ نہیں، گورنر خیبر پختونخوا سےمیرا کوئی اختلاف نہیں ہے۔اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ مثبت بات چیت ہوئی۔وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ سیاستدانوں پر تنقید کرنے والے آج شرمندہ ضرور ہوں گے، ہم نے مشکلات کا حل نکالا ہے۔