وفاقی اور  خیبرپختونخوا حکومت کامعاملات کو  مل بیٹھ کر حل کرنے پر  اتفاق

وفاقی اور  خیبرپختونخوا حکومت کامعاملات کو  مل بیٹھ کر حل کرنے پر  اتفاق

 وفاقی اور  خیبرپختونخوا حکومت نے معاملات کو  مل بیٹھ کر حل کرنے پر  اتفاق کر لیا۔ اسلام آباد میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور  کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور  وزیر توانائی اویس لغاری سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں صوبہ خیبر پختونخوا کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزرا اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے درمیان ملاقات میں لوڈشیڈنگ، بجلی سے متعلق معاملات اور دیگر مسائل سے متعلق اہم پیش رفت ہوئی اور  وفاق اور کے پی کے نمائندوں نے معاملات کو مل بیٹھ کر حل کرنے پر  اتفاق کیا۔ملاقات میں  وفاقی وزرا اور  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے پیر کو دوبارہ ملاقات کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

-- مزید آگے پہنچایے --