پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار میچوں کی سیریز کا پہلا ٹی20 میچ بارش کے باعث منسوخ

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار میچوں کی سیریز کا پہلا ٹی20 میچ بارش کے باعث منسوخ

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار میچوں کی سیریز کا پہلا ٹی20 میچ بارش کے باعث منسوخ ہو گیا۔لیڈز، یارکشائر میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار میچوں کی سیریز کا پہلا ٹی20 میچ شیڈول تھا لیکن بارش کی وجہ سے میچ کو ٹاس سے آدھا گھنٹہ قبل ہی منسوخ کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

آج پورا دن لیڈز میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا تھا اور صبح سے جاری بارش کے سبب پورا میدان کورز سے ڈھکا ہوا تھا۔دونوں ٹیموں کے درمیان چار میچز پر مشتمل ٹی20 سیریز کا دوسرا میچ 25 مئی کو کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ 2022 کے ٹی20 ورلڈ کپ کی فائنلسٹ دونوں ٹیموں کے درمیان اس میچ کو ورلڈ کپ 2024 کی تیاریوں کے حوالے سے انتہائی قرار دیا جا رہا ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --