چیئرمین سینیٹ کی سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں شاندار فتح پر قومی ٹیم کو مبارکباد، اپنے پیغام میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کیا، بابراعظم اور عبداللّہ شفیق کی شاندار بیٹنگ کی بدولت قومی ٹیم تاریخی فتح سے ہمکنار ہوئی، پاکستانی ٹیم بابر اعظم کی کپتانی میں مضبوط ہوتی جا رہی ہے، امید کرتے ہیں کہ پاکستان سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیت کر وطن لوٹے گی، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے بھی گال ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی تاریخی فتح پر قومی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے بابر اعظم اور عبداللّہ شفیق کی کارکردگی کو سراہا ہے