سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے معاملے پر پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر ہوگئی۔جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 8 مئی کو درخواست پر سماعت کرے گا۔جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس اطہر من اللہ بھی بینچ میں شامل ہیں۔
اس کے علاوہ اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی کی اپیلوں پر بھی بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔اس حوالے سے رجسٹرار آفس نے سنی اتحاد کونسل اور اسپیکر کے پی اسمبلی کو نوٹس جاری کر دیا۔واضح رہے کہ اسپیکر کے پی اسمبلی نے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیلیں دائر کیں۔الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ دینے کا فیصلہ دیا تھا جسے پشاور ہائی کورٹ نے برقرار رکھا تھا ۔