انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان

انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ کی نئی سات رکنی ویمنز سلیکشن کمیٹی نے انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان کی سترہ رکنی خواتین کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ ندا ڈار کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔

11 سے29 مئی تک ہونے والے انگلینڈ کے اس دورے میں پاکستان ویمنز ٹیم آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کے تین ون ڈے میچوں کے ساتھ ساتھ تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل بھی کھیلے گی۔ اس کے علاوہ ٹیم ای سی بی ڈیولپمنٹ الیون کے خلاف دو وارم اپ میچز بھی کھیلے گی۔

اس دورے کا آغاز تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ہوگا جو 11، 17 اور 19 مئی کو برمنگھم، نارتھمپٹن اور لیڈز میں کھیلے جائیں گے۔ٹی ٹوئنٹی کے بعد تین ون ڈے انٹرنیشنل ہونگے جو آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ 2022-25 کا حصہ ہیں۔ ون ڈے میچز 23، 26 اور 29 مئی کو ڈربی ۔ ٹاؤنٹن اور چیمسفرڈ میں ہوں گے۔

پاکستان کی خواتین ٹیم نے آخری بار دو طرفہ سیریز کے لیے 2016 میں انگلینڈ کا دورہ کیا تھا۔

پاکستان اس وقت دس ٹیموں پر مشتمل آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں 16 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہے۔ اس چیمپئن شپ سے ٹاپ پانچ ٹیمیں میزبان بھارت کے ساتھ براہ راست آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز موجودہ چیمپئن شپ میں پاکستان کی آٹھویں اور آخری سیریز ہوگی۔
پاکستان ویمنز ٹیم اتوار 5 مئی کو کراچی سے براستہ دبئی انگلینڈ کے لیے روانہ ہوگی۔
پاکستان خواتین کا اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔
ندا ڈار (کپتان) عالیہ ریاض ۔ عائشہ ظفر ۔ ڈیانا بیگ ۔ فاطمہ ثنا۔ گل فیروزہ ۔ منیبہ علی (وکٹ کیپر) ۔نجیہہ علوی (وکٹ کیپر ) نشرہ سندھو۔ نتالیہ پرویز۔ رامین شمیم۔ صدف شمس۔ سعدیہ اقبال۔ سدرہ امین۔ طوبٰی حسن ۔ ام ہانی اور وحیدہ اختر۔

پلیئر سپورٹ اسٹااف : ناہیدہ خان (منیجر) محتشم رشید (عبوری ہیڈ کوچ) سلیم جعفر (بولنگ کوچ) توفیق عمر (بیٹنگ کوچ) حنیف ملک (فیلڈنگ کوچ) سید نذیر احمد (میڈیا منیجر) رابعہ صدیق ( فزیو تھراپسٹ) زبیر احمد (انالسٹ ) اور حنا منور (چیف سیکورٹی آفیسر)

ٹور شیڈول:
9 مئی۔ ٹی ٹوئنٹی وارم اپ بمقابلہ ای سی بی ڈیولپمنٹ الیون اپٹنسٹیل کاؤنٹی گراؤنڈ ( مقامی وقت صبح گیارہ بجے)
11 مئی ۔ پہلا ٹوئنٹی بمقابلہ انگلینڈ۔ برمنگھم (مقامی وقت دوپہر ڈھائی بجے )
17 مئی۔ دوسرا ٹی ٹوئنٹی بمقابلہ انگلینڈ۔ نارتھمپٹن ( مقامی وقت شام ساڑھے چھ بجے )
19 مئی۔ تیسرا ٹی ٹوئنٹی بمقابلہ انگلینڈ۔ لیڈز۔ ( مقامی وقت دوپہر ایک بجے )
21 مئی۔ ون ڈے وارم اپ ۔ بمقابلہ ای سی بی ڈیولپمنٹ الیون ۔ نارتھمپٹن ( مقامی وقت صبح گیارہ بجے )
23 مئی۔ پہلا ون ڈے بمقابلہ انگلینڈ۔ ڈربی( مقامی وقت دوپہر ایک بجے )
26 مئی۔ دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل بمقابلہ انگلینڈ۔ ٹاؤنٹن ۔( مقامی وقت صبح گیارہ بجے )
29 مئی۔ تیسرا ون ڈے بمقابلہ انگلینڈ۔چیلمسفورڈ۔ ( مقامی وقت دوپہر ایک بجے )۔

-- مزید آگے پہنچایے --