"یوتھ اگینسٹ تمباکو: تندرست نسل – مضبوط معیشت” کے عنوان سے مہم کا افتتاح

"یوتھ اگینسٹ تمباکو: تندرست نسل – مضبوط معیشت” کے عنوان سے مہم کا افتتاح

سوسائٹی فار دی پروٹیکشن آف دی رائٹس آف دی چائلڈ (سپارک) نے پاکستان میں تمباکو کے استعمال سے لاحق خطرات کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے ایک ماہ طویل مہم کا آغاز کیا۔ منگل کو منعقدہ ایک تقریب کے دوران "یوتھ اگینسٹ تمباکو: تندرست نسل – مضبوط معیشت” کے عنوان سے مہم کا افتتاح کیا گیا۔

اس مہم کے دوران، سپارک، کمپین فار ٹوبیکو فری کڈز کے تعاون سے، نوجوانوں کو صرف ایک دن کے بجائے پورے مہینے کے لیے انسداد تمباکو کنٹرول سرگرمیوں میں شامل کرے گا۔ نوجوان شرکاء مختلف سرگرمیوں میں مشغول ہوں گے، جن میں ، تقریری مقابلے، پوسٹرز ڈیزائننگ، سوشل میڈیا مہم، اور ویڈیو پیغامات شامل ہیں. اس مہم کی اختتامی تقریب 31 مئی 2024 کو تمباکو نوشی کے عالمی دن پر منعقد ہوگی۔

ڈاکٹر ماہین ملک، ریجنل ڈائریکٹر جنوبی ایشیا کمپین فار ٹوبیکو فری کڈز، نے تندرست نسل کے لیے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی فوری ضرورت اور معیشت پر اس کے براہ راست اثرات پر زور دیتے ہوئے کہا، "ایک صحت مند مستقبل کے لیے ہمارے نوجوانوں کو بااختیار بنانا صرف ایک اخلاقی عمل نہیں ہے۔ یہ ایک معاشی ضرورت ہے۔”

سپارک کے پروگرام مینیجر ڈاکٹر خلیل احمد ڈوگر نے تمباکو کے استعمال سے نمٹنے کے لیے سپارک کی جاری کوششوں پر زور دیتے ہوئے کہا، "سپارک میں، ہم بچوں کے حقوق کے تحفظ اور آنے والی نسلوں کے لیے تمباکو سے پاک ماحول کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔”

اینٹی ٹوبیکو یوتھ کلب کی ممبر ماہنور نے تمباکو کے استعمال کو پاکستان کے نوجوانوں کے لیے سب سے بڑا خطرہ بتاتے ہوئے ایک پُر اثر پیغام دیتے ہوۓ کہا "تمباکو نہ صرف ہماری صحت بلکہ ہمارا مستقبل بھی چراتا ہے۔ ہمیں اپنے نوجوانوں کی حفاظت کے لیے متحد ہونا ہوگا۔”

-- مزید آگے پہنچایے --