اٹلی کا شمالی علاقہ شدید گرمی سے متاثر،دریائے پو میں پانی کی سطح انتہائی کم،زراعت متاثر

اٹلی کا شمالی علاقہ شدید گرمی سے متاثر،دریائے پو میں پانی کی سطح انتہائی کم،زراعت متاثر

یورپ کے دیگر ممالک کی طرح اٹلی بھی شدید گرم موسم سے بری طرح متاثر ہے، بالخصوص اٹلی کا شمالی علاقہ شدید گرمی اور خشک سالی کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوا ہے، شمالی علاقے میں بہنے والا دریائے پو بھی طویل خشک سالی کی وجہ سے پانی کی شدید کمی کا شکار ہے جس کی وجہ سے یہاں کی زراعت بری طرح متاثر ہوئی ہے، بالخصوص چاول کی فصل شدید خطرات سے دوچار ہے، اس دریائے پو کے پانی سے  اٹلی کی تقریباً 30فیصد زراعت کی جاتی ہے

دریائے پو میں پانی کی سطح انتہائی کم ہو چکی ہے ، یہاں سے حاصل ہونے والا پانی کا اہم ذریعہ پینے، آبپاشی اور پن بجلی کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ شمالی اٹلی کے  علاقے میں، 170 سے زیادہ میونسپلٹیوں نے پانی کے استعمال سے متعلق آرڈیننس جاری کیے ہیں، یا جاری کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، یعنی کھانے، گھریلو استعمال اور صحت کی دیکھ بھال کے علاوہ تمام استعمال پر پابندی۔ کوئی بھی شخص سرکاری یا نجی باغات کی آبپاشی، صحن یا کاروں کی دھلائی کے لیے پانی کا استعمال کرتے ہوئے پکڑا گیا تو اسے 500 یورو تک جرمانہ کیا جا سکتا ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --