نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور ڈیجیٹل اقتصادی سرگرمیوں میں شامل کرنے کے حوالے سے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان سے پاکستان ٹیکنالوجی بورڈ کےسی ای او بابر مجید بھٹی نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں پاکستان انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے سی ای او بابر مجید بھٹی نے پاکستان ٹیکنالوجی بورڈ (این آئی ٹی بی ) کے پراجیکٹس کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور نوجوانواں کو بااختیار اور ٹیکنالوجی سے مستفید ہونے کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا ۔ اس موقع پر چیئرمین وزیرا عظم یوتھ پروگرام رانا مشہو د احمد خان نے چیئرمین آئی ٹی بی سے درخواست کی کہ وہ وزیرا عظم یوتھ پروگرام کو آگے لے جانے کے لیے بجٹ فراہم کریں ۔ ملاقات کے موقع پر رانا مشہود نے پاکستان ٹیکنالوجی بورڈ کے کاموں کو سراہتے ہوئے انہیں مستقبل میں دونوں اداروں کو مستقبل میں مل کر کام کرنے کا عزم بھی کیا ۔ ملاقات کے قبل پاکستان انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ( این آئی ٹی بی) نے تمام صوبوں کے نمائندوں کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا تھا جس میں آئی ٹی کے یکساں منظر نامے کو تیار کیا گیا تاکہ تمام صوبوں میں اس شعبے میں بھی ہم آہنگی برقرار رہے ۔