ملک بھر میں شب برأت آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی، مساجد اور گھروں پر نفلی عبادات اور شب بیداری کا خصوصی اہتمام کیا جائے گا۔ماہ شعبان کی پندرھویں رات، رحمتوں اور برکتوں والی رات ہے، اس رات کو لیلۃ المبارکۃ یعنی برکتوں والی رات، لیلۃ الصک یعنی تقسیم امور کی رات اور لیلۃ الرحمۃ یعنی رحمت نازل ہونے کی رات بھی کہا جاتا ہے۔
شب برأت کے اجتماعات میں مساجد میں خصوصی نوافل کی ادائیگی، اللہ تعالیٰ کے حضور گناہوں سے توبہ، بخشش و مغفرت ،ایمان و سلامتی، رزق کی کشادگی اور پاکستان کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی، فرزندان اسلام نفلی روزہ بھی رکھیں گے۔
شب برأت کے سلسلے میں شہر بھر میں مساجد کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے، شہری اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری دے کر پھول چڑھائیں گے اور فاتحہ خوانی کریں گے۔