یو ایس اوپن فائنل ہارنے کے بعد سبالینکا نے غصے میں ریکٹ توڑ دیا

5

 ایلینا ریباکینا کے ہاتھوں یو ایس اوپن ویمنز سنگلز فائنل میں شکست کے بعد آرینا سبالینکا نے شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اپنا ٹینس ریکٹ کورٹ پر توڑ دیا۔

ریباکینا نے سنسنی خیز فائنل میں دو مرتبہ کی دفاعی چیمپئن سبالینکا کو 6-4، 5-7، 6-2 سے شکست دے کر یو ایس اوپن ٹائٹل اپنے نام کیا۔

میچ پوائنٹ کے بعد ریباکینا کامیابی کا جشن منا رہی تھیں، جبکہ کیمرے نے سبالینکا کو بینچ پر بیٹھے دکھایا، جہاں انہوں نے غصے میں اپنا ریکٹ کورٹ پر دے مارا اور پھر اسے ایک طرف پھینک دیا۔

سبالینکا مسلسل تیسری مرتبہ یو ایس اوپن ٹائٹل جیتنے کی کوشش کر رہی تھیں، تاہم شکست کے ساتھ ان کی یہ مہم ناکام ہوگئی۔

اس شکست کے نتیجے میں سبالینکا نے عالمی نمبر ایک کی پوزیشن بھی ریباکینا کے ہاتھوں گنوا دی۔

میچ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سبالینکا نے کہا کہ گرینڈ سلیم فائنل ہارنے اور مسلسل تیسری مرتبہ ٹائٹل جیتنے کی کوشش کے دوران جذبات پر قابو رکھنا بہت مشکل تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی مایوسی اور غصے کو اندر رکھنے کے بجائے باہر نکالنا چاہتی تھیں۔

یہ 2026 میں دوسری مرتبہ ہے کہ ریباکینا نے کسی گرینڈ سلیم فائنل میں سبالینکا کو شکست دی۔ اس سے قبل ریباکینا نے آسٹریلین اوپن کے فائنل میں بھی سبالینکا کو ہرا کر ٹائٹل جیتا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں