پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں نامعلوم افراد کی پراپرٹی ڈیلر کے دفتر میں فائرنگ سے 2 بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے، آئی جی پنجاب عثمان انور نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔ افراد پراپرٹی ڈیلر کے دفتر میں داخل ہوئے اور فائرنگ شروع کردی، فائرنگ کے نتیجے میں 2 بھائی نوید ڈوگر اور فاروق ڈوگر سمیت تین افراد جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس نے لاشیں پوسٹمارٹم کےلیے ہسپتال منتقل کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی۔واقعے پر آئی جی پنجاب عثمان انور نے ریجنل پولیس افسر (آرپی او) شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کرکے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔