شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں فائرنگ سے سابق رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ زخمی ہو گئے۔پولیس کی جانب سے محسن داوڑ کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے اور اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ محسن داوڑ کے حامی میران شاہ میں احتجاج کر رہے تھے۔مظاہرین کا کہنا تھا شمالی وزیرستان میں انتخابی نتائج میں تاخیر پر احتجاج کیا جا رہا تھا، پولیس نے فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ کی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ محسن داوڑ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔