اسرائیل کی غزہ میں جارحیت جاری ہے، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 107 فلسطینی شہید ہو گئے۔ اسرائیلی اسنائپرز نے خان یونس میں فائرنگ کر کے 21 فلسطینیوں کو شہید کر دیا، جبکہ صیہونی طیاروں کی رفح پر بمباری کے نتیجے میں 15 فلسطینی شہید ہو گئے۔
اسرائیلی حملوں میں فلسطینی شہداکی مجموعی تعداد 27 ہزار 947 ہوگئی، جبکہ 67 ہزار 459 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ادھر امریکا نےغزہ پراسرائیلی حملوں کو حد سے زیادہ قرار دے دیا۔امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں، جبکہ اسرائیلی وزیراعظم نےفوج سے پناہ گزین علاقے رفح پر حملےکا پلان مانگ لیا۔