یوم یکجہتی کشمیر  کل منایا جائے گا

یوم یکجہتی کشمیر کل منایا جائے گا

کشمیریوں کی ان کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت کے عزم کی تجدید کے ساتھ پیر کو یوم یکجہتی کشمیر منایا جائے گا۔

زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ ریلیاں اور مظاہرے کریں گے، ملک بھر میں انسانی زنجیریں بنائیں گے تاکہ کشمیریوں میں نئی روح پھونکیں، جو اپنی آزادی کی جدوجہد کر رہے ہیں۔

بیرون ملک تمام پاکستانی مشن کشمیریوں کی حالت زار کی طرف دنیا کی توجہ مبذول کرانے کے لیے سیمینارز اور تصویری نمائش کا اہتمام کریں گے۔

قومی میڈیا یوم یکجہتی کشمیر کی اہمیت اور غیر قانونی بھارتی قبضے کے خلاف کشمیریوں کی دہائیوں سے جاری جدوجہد کو اجاگر کرنے کے لیے خصوصی پروگرام نشر کرے گا اور خصوصی سپلیمنٹس چھاپے گا۔

-- مزید آگے پہنچایے --