امیدوار حلقہ این اے 55  رازق محمود بھٹی کےمرکزی الیکشن آفس کا افتتاح

امیدوار حلقہ این اے 55 رازق محمود بھٹی کےمرکزی الیکشن آفس کا افتتاح

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے صوبائی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنو نیئر زاہد ملک، جنرل سیکرٹری پنجاب عتیق الرحمٰن، نثار احمد گھکھڑ نے ایم کیو ایم پاکستان کے نامز د امیدوار حلقہ این اے 55راولپنڈی رازق محمود بھٹی کے مصریال روڈ پر مرکزی آفس کا افتتاح کردیا۔الیکشن آفس کی افتتاحی تقریب میں راجہ ساجد، بھٹی، ظفر محمود بھٹی، راجہ ثاقب محمود، راجہ صداقت محمود، فرخ تنویر، عتیق خان، کامران خان، ہارون خالد، خالد محمود، اشتیاق احمد، ملک نوید و دیگر عوام علاقہ کی کثیر تعداد میں شرکت کی ، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےمتحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے صوبائی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنو نیئر زاہد ملک نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی انتخابی مہم نونہالوں کے مستقبل کیلئے ہے 8فروری عوام کی جیت کا دن ہے عوام آزمائے ہوئے چہروں کو مسترد کردیں گے اور حقیقی تبدیلی کےلئے پڑھی لکھی باصلاحیت قیادت کا انتخاب کریں گے انھوںنے کہا کہ رازق محمود بھٹی حلقہ انتخاب کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہےعوام رازق محمود بھٹی کو ووٹ دے کر کامیاب کریں آپ کے مسائل اپکی دہلیز پر حل کریںگے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری پنجاب عتیق الرحمٰن نے کہا کہمتحدہ قومی موومنٹ پاکستان غریب متوسط اور پڑھے لکھے طبقات کی جماعت ہے عوام اپنے اندر سے اٹھنے والے اپنے نمائندوں کا ساتھ دے کر حقیقی تبدیلی لا سکتے ہیں حکمرانوں نے گزشتہ 76 سال سے قوم ہوائی اعلانات،وعدوں ،نعروں اور بھوک افلاس کے علاو ہ کچھ نہیں دیامتحدہ قومی موومنٹ پاکستان کوووٹ دیں اقتدار میں آکر عوام کے بنیادی مسائل حل کرینگے تقریب سے خطاب کرتے ہوئےایم کیو ایم پاکستان کے نامز د امیدوار حلقہ این اے 55راولپنڈی رازق محمود بھٹی نے کہاہے کہ ایم کیوایم پاکستان کا منشور صرف انتخابی منشور نہیں بلکہ پاکستان کے عوام کی قسمت بدلنے کا منشور ہے نوجوانوں کے ذریعے 100 بلین ڈالر زرِ مبادلہ کما کر پاکستان کو عالمی مالیاتی ادارے اور عالمی بینک کے چنگل سے آزاد کروانے کا عملی فارمولا بنایا جائے گا۔انھوںنے کہا کہ قوم کی عزتِ نفس بحال کرنے لیے انکم سپورٹ پروگرام کے بجائے انکم جنریشن پروگرام کا قیام عمل میں لائے جائے گا اور 10 سال کے لیے تعلیمی اور ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کی جائے گی۔رازق محمود بھٹی نے کہا کہ سیاست میں اقتدار حاصل کرنے کےلئے نہیں بلکہ عوامی خدمت کے جذبے کے تحت آیا ہوں عوام کی حالت زار دیکھ کے دل خون کے آنسو روتا ہے حکمرانوں کو اپنی عیاشیوں سے فرصت نہیں اور عوام مسائل کی دلدل میں دھنستے جا رہے ہیں انکا کوئی پرسان حال نہیں انھوںنے کہا کہ حلقہ این اے 55 کے عوام اعتماد کریں اور 8فروری کو پتنگ پرمہرلگائیں عوام کی امیدوں پر پورا اترنے کے لئے تمام وسائل برئوے کار لائوں گا ا نہوں نے کہا کہ گزشتہ 75 سالوں سے پاکستان پر جو حکمرانی کر رہے ہیں ان کا عوام سے تعلق نہیں، الیکشن میں ایسے افراد کو آگے لائیں جنہوں نے مسائل دیکھے ہوں ۔ایم کیو ایم پاکستان کا انتخابی نشان پتنگ عوام کی امیدوں اور امنگوں پر پورا اترنے کی صلاحیت رکھتا ہے

-- مزید آگے پہنچایے --