پمز آتشزدگی: صدر اور وزیراعظم کا نومولود بچوں کی ہلاکت پر اظہارِ افسوس

4

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد کے پمز اسپتال میں پیش آنے والے المناک آتشزدگی کے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے الگ الگ بیانات میں صدر اور وزیراعظم نے کہا کہ آتشزدگی کے نتیجے میں نومولود بچوں کی المناک اموات انتہائی دلخراش اور ناقابلِ تلافی نقصان ہیں۔

صدر آصف علی زرداری نے ہدایت کی کہ واقعے کے ذمہ دار افراد کی نشاندہی کی جائے اور قانون کے مطابق ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے فوری تحقیقات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کے تمام حالات و واقعات کا مکمل جائزہ لیا جائے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ واقعے کے ذمہ داران کا تعین کیا جائے اور ان کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے۔

وزیراعظم نے جاں بحق نومولود بچوں کے اہل خانہ سے بھی گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں