خیبرپختونخوا میں خواتین دہشت گردوں کی فہرست میں معروف سماجی کارکن گلالئی اسماعیل کا نام بھی شامل ہے۔دستاویز کے مطابق گلالئی اسماعیل کا نام 7 جون 2019 سے ٹیرر فنانسنگ کے الزام میں فہرست میں شامل ہے۔
امریکا میں خود ساختہ جلاوطنی اختیار کرنے والی گلالئی اسماعیل پر شدت پسندوں کو مالی معاونت فراہم کرنے کا الزام ہے،گلالئی اسماعیل کے خلاف انسداد دہشت گردی قانون کے تحت دفعات درج ہیں۔محکمہ انسداد دہشت گردی خیبرپختونخوا (سی ٹی ڈی) نے دہشت گردی میں ملوث 50 سے زیادہ خواتین کی فہرست جاری کی تھی۔
اس حوالے سے ایک بیان میں ردعمل دیتے ہوئےگلالئی اسماعیل کا کہنا تھا کہ میرا نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرکے سی ٹی ڈی نے اپنا مذاق اڑایا ہے۔