آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہےکہ پاک فوج کی پوری توجہ مادر وطن کی سرحدوں کے دفاع پرمرکوزہے اور مسلح افواج قوم کی حمایت سے پاکستان کے دشمنوں کو شکست دیں گی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے خیر پورٹامیوالی کا دورہ کیا جہاں کور کمانڈر بہاولپور نے ان کا استقبال کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے خیرپور ٹامیوالی میں بہاولپور کورکی فیلڈ مشقوں کا مشاہدہ کیا، اس کے علاوہ انہوں نے آرمر،میکانائزڈ انفنٹری، آرٹلری، ائیرڈیفنس اور اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل کا بھی مشاہدہ کیا۔
Chief of Army Staff General Syed Asim Munir has said Pakistan Army is fully prepared to defend territorial integrity and sovereignty of Pakistan against all odds@OfficialDGISPR #News #BreakingNews #RadioPakistan https://t.co/hFtDIfDkJb pic.twitter.com/dGiHl0xzpk
— Radio Pakistan (@RadioPakistan) December 2, 2023
اس دوران آرمی چیف کو فیلڈ مشقوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی جب کہ آرمی چیف نے مشق میں حصہ لینے والے ٹروپس سے بات چیت کی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ مشقوں کا مقصد آپریشنل ماحول میں مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مہارت کو بڑھانا ہے۔
اس موقع پر آرمی چیف نے ہدایت کی کہ ہرحال میں روایتی جوش اور جذبے کے ساتھ قوم کی خدمت کرتے رہیں۔جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ہم چیلنجز سے بخوبی واقف ہیں، قوم کی حمایت سے ہم پاکستان کے دشمنوں کےکسی بھی مذموم عزائم ناکام بنانے کے لیے تیار ہیں، پاک فوج پاکستان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہے، فوج کی پوری توجہ مادر وطن کی سرحدوں کے دفاع پرمرکوزہے، قوم کی حمایت سے مسلح افواج پاکستان کے دشمنوں کو شکست دیں گی۔