سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کے بیٹے چودھری مونس الہی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں اشتہاری کی کارروائی شروع کر دی گئی۔ایف آئی اے منی لانڈرنگ مقدمے میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے اور عدالتی حکم پر مونس الہی کے خلاف اشتہاری کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔مونس الہی سے متعلق مختلف جگہوں پر اشتہارات آویزاں کر دیئے گئے ہیں جس میں تحریر کیا گیا ہے کہ مونس الہی کو آج عدالت میں پیش ہونے کی مہلت دی گئی تھی لیکن وہ روپوش ہیں اور وہ عدالت میں پیش نہیں ہو رہے۔سپیشل سینٹرل عدالت لاہور نے منی لانڈرنگ کیس میں اشتہاری کی کارروائی شروع کی ہے، ایف آئی اے نے چالان عدالت جمع کرا رکھا ہے۔یاد رہے کہ رواں ماہ مونس الہی کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے میں لاہور میں ان کے 8 مختلف بینک اکائونٹس اور 6 پراپرٹیز منجمد کر دی گئی تھیں۔