نائب وزیراعظم کا جی ایس پی پلس سے متعلق وعدوں پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے پر زور

13

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے جی ایس پی پلس فریم ورک کے تحت کیے گئے وعدوں اور کنونشنز پر مؤثر فالو اَپ کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

وہ آج اسلام آباد میں دوست ممالک، بالخصوص یورپی یونین کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی روابط مضبوط بنانے سے متعلق ساتویں اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

اجلاس میں دوست ممالک کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی شراکت داری کو تیز کرنے، مارکیٹ تک رسائی بہتر بنانے، برآمدی کارکردگی میں اضافے اور متعلقہ اداروں کے درمیان رابطہ کاری بہتر بنانے کے طریقوں پر غور کیا گیا۔

اسحاق ڈار نے متعلقہ حکام کو پاکستان کی تجارت اور برآمدی کارکردگی بہتر بنانے کو ترجیح دینے کی ہدایت کی۔

انہوں نے طے شدہ اقدامات پر بروقت عملدرآمد اور پاکستان کے لیے مارکیٹ تک رسائی اور اقتصادی مواقع زیادہ سے زیادہ حاصل کرنے کے لیے اداروں کے درمیان رابطہ کاری مضبوط بنانے پر بھی زور دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں