مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں پاکستان نے تیزی سے ترقی کی اور ملک کو خوشحالی کی بلندیوں تک پہچایا، خیبرپختونخوا کے عوام اپنی سماجی اقتصادی ترقی کیلیے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دیں گے
امیر مقام نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اولین ترجیح ہے، آئندہ انتخابات میں کامیابی کے بعد ہماری جماعت خیبرپختونخوا کے عوام کی تقدیر بدل دے گی۔منگل کو گنانگر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر امیر مقام نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں پاکستان نے تیزی سے ترقی کی اور ملک کو خوشحالی کی بلندیوں تک پہچایا، امید ہے کہ خیبرپختونخوا کے عوام اپنی سماجی اقتصادی ترقی کیلیے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دیں گے
جلسے میں وی سی چیرمین گنانگر فضل منان نے اپنے خاندان اور حامیوں سمیت مسلم لیگ ( ن) میں شمولیت کا اعلان کیا ۔جبکہ اے این پی کے سابق مقامی رہنما کریم سید بھی مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے امیرمقام نے شامل ہونے والوں کو پارٹی ٹوپیاں پہنائی اور گلے لگایا
پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر امیر مقام نے کہاہے کہ عوام الناس کو فائدہ پہنچانے کیلئے کسی بھی ترقیاتی منصوبے کی تکمیل سے دلی خوشی واطمینان محسوس ہوتا ہے، میرے سیاست کاایجنڈا ایک ہی پوائنٹ ہے اوروہ ہے خدمت خلق۔انہوں نے کہا کہ یہ میری دلی خواہش اورجدوجہدرہاہے کہ شہری علاقوں کی طرح پہاڑوں میں بسنے والے بھی سڑک،بجلی،سوئی گیس،تعلیم اورصحت سمیت دیگر سہولیات سے مستفیدہو ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گنانگر چکیسر شانگلہ میں ایک عظیم الشان شمولیتی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انجینئرامیرمقام نے کہاکہ تعلیم،صحت اورتھانہ کلچرمیںاصلاحات کے بلندوبانگ دعوے کرنے والوں کاچہرہ بے نقاب ہوچکا ہےجلسہ عام سے تحصیل چیرمین چکیسر بخت عالم خان سابق ایم پی اے رشاد خان سابق تحصیل ناظم طاہر خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔