روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی ، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 56 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد انٹربینک میں امریکی ڈالر 285 روپے 97 پیسے پر بند ہوا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کے اختتام پر انٹربینک میں امریکی ڈالر 286 روپے 50 پیسے پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے کی کمی کے ساتھ 287 روپے 50 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آج ملا جلا دن رہا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن میں 100 انڈیکس 570 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا تاہم کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 14 پوائنٹس اضافے سے 57077 پر بند ہوا۔100 انڈیکس کی آج کم ترین سطح 56738 رہی۔حصص بازار میں 71 کروڑ شیئرز کے سودے 16.68 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 13 ارب روپے بڑھ کر 8295 ارب روپے ہے۔