موٹرویز پر غیر منظور شدہ فوڈ پراڈکٹس کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے موٹروے ایم ون، ایم ٹو، ایم تھری پر 326 فوڈ پوائنٹس کو نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹس کے مطابق فوڈ پوائنٹس 21 نومبر سے پہلے تمام غیر منظور شدہ فوڈ آئٹمز ہٹا دیں، فوڈ پوائنٹس پر فروخت ہونے والی اشیا کا پنجاب فوڈ اتھارٹی سے رجسٹرڈ ہونا لازم ہے۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ صرف پنجاب فوڈ اتھارٹی کے لائسنس یافتہ سپلائرز سے منظور شدہ پراڈکٹس خریدیں، خلاف ورزی پرغیر منظور شدہ پراڈکٹس ضبط کر کے فوڈ پوائنٹس کے خلاف کارروائی ہو گی۔