مذہی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے نگران وزیر انیق احمد نے کہا ہے کہ عازمین حج کیلئے پروازوں کے کرایوں میں کمی کے بارے میں فضائی کمپنیوں کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔کراچی بزنس فورم کے زیرا نتظام کراچی میں ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سال تقریباً نوے ہزار عازمین فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے جائیں گے اور سب کو بلامعاوضہ انٹرنیٹ پیکیج کے ساتھ سمیں فراہم کی جائیں گی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ حج درخواستوں اور انتظامات کے عمل کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے ایک ایپ متعارف کرائی گئی ہے۔انیق احمد نے کہا کہ حکومت خواتین عازمین حج کے لئے عبایہ فراہم کرے گی جس پر پاکستانی جھنڈا بنا ہوگا۔