دنیائے کرکٹ کا نیا چیمپئن کون ہوگا، بھارت یا آسٹریلیا؟ فائنل ٹاکرا آج احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہوگا۔دونوں ٹیموں میں بڑے بڑے نام شامل ہیں، شائقین کو فائنل میں زبردست کرکٹ ایکشن کی توقع ہے۔
میچ، میوزک اور موج مستی ساتھ ساتھ چلیں گے، میچ سے پہلے ائیرشو، وقفوں میں موسیقی اور لیزر لائٹ کا تڑکا اور اختتام پر آتش بازی سے رونق لگے گی۔دوسری جانب پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر نے جیو نیوز کے پروگرام ہارنا منع ہے میں گفتگو کرتے ہوئے فائنل میں بھارت کوفیورٹ قرار دیا۔
انہوں نے کہا آسٹریلیا کو ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنی چاہیے۔سابق کرکٹر عبدالرزاق بولے کہ فیورٹ بھارت ہی ہے،فائنل میں ٹاس بہت اہم ہے۔کرکٹر عماد وسیم نے کہا کہ بھارت کوٹاس جیت کر بیٹنگ کرنی چاہیے،بھارت کو سیمی فائنل کی طرح آتے ہی اٹیک کرنا ہوگا اور 350 پلس بنانے ہوں گے۔
واضح رہے کہ آج کے میچ کی پچ پاکستان اور بھارت کے درمیان 14 اکتوبر کو ہوئے میچ والی سلو پچ ہوگی۔پچ کیوریٹر نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم کے لیے 315 تک بہترین اسکور ہوسکتا ہے، یہ ایک قابل دفاع اسکور ہوگا کیونکہ بعد میں بیٹنگ کرنے والی ٹیم کو مشکل ہوگی۔