پولیس مقابلے میں 6 ڈاکو ہلاک

پولیس مقابلے میں 6 ڈاکو ہلاک

 لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے میں 6 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔پولیس  کے مطابق ڈاکو گھر میں واردات کے لیے داخل ہوئے ،  گھر کی ایک بچی جو چھت پر موجود تھی اس نے فوری طور پر پولیس کو ون فائیو پر ڈاکوؤں کی اطلاع دی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچی تو ڈاکوؤں نے ان پر فائرنگ کر دی۔

 45 منٹ تک ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 6 ڈاکو مارے گئے ۔پولیس کے مطابق مقابلے میں مارے جانے والے ڈاکوؤں کی شناخت علی رضا ولد منشا  میاں چنوں سے ، عمران ولد اللہ دتہ، علی رضا ولد رحمت علی اور وسیم چھیما ولد شریف کا تعلق  بورے والا سے ہے جبکہ چاند ولد عبد المجید اور وسیم  وہاڑی کے رہائشی تھے۔

پولیس کے مطابق مارا گیا ڈکیت گینگ ریکارڈ یافتہ ہے، ڈاکوؤں سے مقابلے میں اہلخانہ اور پولیس کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا جبکہ ہلاک ڈاکوؤں کی لاشوں کو قانونی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

-- مزید آگے پہنچایے --