پشاور میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے میں کمانڈر سمیت 4 انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں انٹیلیجنس معلومات پر آپریشن کیا، سکیورٹی فورسزنے دہشتگردوں کے ٹھکانے کا مؤثر انداز میں پتہ لگایا۔آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ بڈھ بیر آپریشن میں فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد ہلاک ہوئے، ہلاک ہونے والوں میں ہائی ویلیو دہشتگرد کمانڈر سمیع اللہ عرف شینائے بھی شامل ہے۔
شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشتگرد کمانڈر سلمان، دہشتگرد عمران اور دہشتگرد حضرت عمر خالد بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے، ہلاک دہشتگردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ،گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔