تیزاب گردی کی متاثرہ لیڈی ڈاکٹر کی مدد کرنے والے بھائیوں کے لیے سرکاری ملازمتوں کا اعلان

23

بلوچستان کے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ کے سول اسپتال میں تیزاب گردی کے حملے میں زخمی ہونے والی لیڈی ڈاکٹر ماہ نور ناصر کی مدد کرنے والے عبدالرازق خلجی اور ان کے بھائی کو سرکاری ملازمتیں دینے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے یہ اعلان آج کوئٹہ میں عبدالرازق خلجی اور ان کے بھائیوں سے ملاقات کے دوران کیا۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ عبدالرازق خلجی نے اپنی جان کی پروا کیے بغیر زخمی ڈاکٹر کی مدد کرکے غیر معمولی بہادری اور انسانیت کا مظاہرہ کیا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت ایسے شہریوں کی حوصلہ افزائی جاری رکھے گی جو جانیں بچانے کے لیے آگے بڑھتے ہیں اور مشکل میں گھرے افراد کو بروقت اور مؤثر مدد فراہم کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں