برطانوی نصاب کے مطابق امتحانات، آکسفورڈ یونیورسٹی پریس نے پاکستان میں آکسفورڈ اے کیو اے متعارف کرادیا

برطانوی نصاب کے مطابق امتحانات، آکسفورڈ یونیورسٹی پریس نے پاکستان میں آکسفورڈ اے کیو اے متعارف کرادیا

 آکسفورڈ یونیورسٹی پریس پاکستان (او یو پی پی) نے پاکستان میں برطانوی نصاب کے مطابق امتحانات آکسفورڈ اے کیو اے متعارف کرادیا ہے۔ آکسفورڈ اے کیو اے آکسفورڈ یونیورسٹی پریس (آکسفورڈ یونیورسٹی کا ایک شعبہ) اور اے کیو اے کا مشترکہ منصوبہ ہے، جو برطانیہ کا سب سے بڑا GCSEsاورA-levels فراہم کنندہ ہے۔

برطانیہ کے تعلیمی معیار ے مطابق آکسفورڈ اے کیو اے امتحانات میں طالب علم کی مضمون میں قابلیت دیکھی جاتی ہے۔ امتحانات میں آسان زبان اور بین الاقوامی سطح کا متعلقہ سیاق و سباق استعمال کیا جاتا ہے۔ طالب علم کی قابلیت جاننے کے لیے اعلیٰ ترتیب کی تنقیدی سوچ پر مہارت کی جانچ کی جاتی ہے، جو طلباء کو تعلیمی سفر اور مستقبل میں کامیابی کے لیے تیار کرتی ہیں۔

اس امتحانی بورڈ کا متعارف کرانا پاکستان میں عالمی معیار کا نصاب اور تشخیصی معیار لائے گا، جو طلباء اور اساتذہ کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ قابلیت تک رسائی فراہم کرے گا۔ اے کیو اے کے تحت کلاسز کا آغاز ستمبر 2024 سے ہوگا۔

آکسفورڈ یونیورسٹی پریس پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر ارشد سعید حسین نے پاکستان میں برطانوی نصاب کے تحت امتحانات پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر طالب علم کی بہترین قابلیت کو سامنے لانا چاہتے ہیں۔ دنیا بھر میں آکسفورڈ اے کیو اے کے امتحانات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور اب پاکستانی طلباء بھی یہ امتحانات دے سکیں گے۔ ہم پاکستانی طلباء اور اساتذہ کی مدد کرنا چاہتے ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ یہ امتحانات ان کے لیے مواقع کے بہت سارے دروازے کھولیں گے۔

آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے بارے میں
آکسفورڈ یونیورسٹی پریس (او یو پی) آکسفورڈ یونیورسٹی کا ایک شعبہ ہے۔ یہ دنیا بھر میں تحقیق، اسکالر شپ اور تعلیم کے حوالے سے کتابیں شائع کرکے یونیورسٹی کے وژن کو آگے بڑھاتا ہے۔ او یو پی دنیا کا سب سے بڑا یونیورسٹی پریس ہے، جس کی شاخیں دنیا بھر میں موجود ہیں۔

او یو پی ہر سال ہزاروں نئی کتابیں شائع کرتا ہے۔ دنیا کے 50 ممالک میں اس کے دفاتر ہیں اور ادارہ 5,500 افراد کو ملازمت فراہم کرتا ہے۔

متنوع اشاعتی پروگرام کی وجہ سے لاکھوں افراد آکسفورڈ یونیورسٹی پریس سے مانوس ہوگئے ہیں۔ اس کی اشاعت میں تمام تعلیمی مضامین، بائبل، موسیقی، اسکول اور کالج کی نصابی کتب، بچوں کی کتابیں، انگریزی کو غیرملکی زبان کے طور پر پڑھانے کے لیے مواد، کاروباری کتابیں، لغات، حوالہ جاتی کتابیں اور تعلیمی جرائد شامل ہیں۔

آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے بارے میں مزید معلومات کے لیے https://oup.com.pk/کا وزٹ کریں۔

-- مزید آگے پہنچایے --