لگتا ہے کہ نگران حکومت کے بھی کچھ نگران ہیں، ایم کیو ایم پاکستان

لگتا ہے کہ نگران حکومت کے بھی کچھ نگران ہیں، ایم کیو ایم پاکستان

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ہمیں لگتا تھا موجودہ نگران وزیراعلیٰ انصاف سے کام لیں گے لیکن لگتا ہے کہ نگران حکومت کے بھی کچھ نگران ہیں۔کراچی میں پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران وارننگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ کو متحد رکھنے کیلئے اپنے حصے سے زیادہ قربانی دے چکے ہیں، اگر ہمیں دیوار سے لگایا گیا تو دیوار کو بچانا مشکل ہوجائے گا۔خیال رہے کہ ایم کیوایم کے تحت لیاقت آباد کراچی میں جلسہ آج منقعد ہوگا، جلسے کے حوالے سے ترجمان ایم کیوایم کا دعویٰ ہے کہ ٹاؤن کی سطح پرعوامی جلسے کی تاریخ رقم کی جائے گی۔

-- مزید آگے پہنچایے --