چین کے سابق وزیراعظم لی کی چیانگ انتقال کر گئے

چین کے سابق وزیراعظم لی کی چیانگ انتقال کر گئے

چین کے سابق وزیراعظم لی کی چیانگ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے، ان کی عمر 68 برس تھی۔ میڈیا کے مطابق لی چیانگ رواں سال مارچ میں وزارتِ عظمیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔وہ چین کی حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 17 ویں، 18 ویں اور 19 ویں سینٹرل کمیٹی کے پولیٹکل بیورو کی سٹینڈنگ کمیٹی کے رکن رہے۔ میڈیا کے مطابق 68 سالہ سابق وزیراعظم شنگھائی شہر میں مقیم تھے ، جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات انہیں دل کا دورہ پڑا، ان کی جان بچانے کی ہرممکن کوشش کی گئی تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

-- مزید آگے پہنچایے --