احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی کی عدالت میں زیر سماعت سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کیخلاف آٹھ ارب کے مشکوک ٹرانزیکشن ریفرنس کی سماعت بغیر کاروائی ملتوی کردی گئی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید عدالت پیش ہوئے،دوران سماعت آصف زرداری کی ایک روزہ عدالتی حاضری سے استثنی کی درخواست دی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا اور معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر التو ہونے کے باعث بغیر کارروائی سماعت 5 ستمبر تک ملتوی کردی۔