احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی کی عدالت میں زیر سماعت وفاقی وزیر احسن اقبال وغیرہ کے خلاف نارووال سپورٹس سٹی ریفرنس کی سماعت بغیر کاروائی ملتوی کردی گئی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران وفاقی وزیر احسن اقبال، نیب پراسیکیوٹر وسیم جاویداور دیگر عدالت پیش ہوئے، سماعت شروع ہونے پراحسن اقبال روسٹرم پر آگئے اور کہاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر دراخواست پر دلائل مکمل ہو چکے ہیں اور آئندہ ہفتہ تک فیصلہ متوقع ہے، استدعا ہے کہ سماعت کو ہائیکورٹ فیصلہ تک ملتوی کردیا جائے،عدالت نے احسن اقبال کی استدعامنظور کرتے ہوئے سماعت5ستمبر تک کیلئے ملتوی کردی۔