خلائی مشن پر روانہ ہونے والی نمرا سلیم کیلئے وزیراعظم کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار

خلائی مشن پر روانہ ہونے والی نمرا سلیم کیلئے وزیراعظم کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار

وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے جمعہ کے روزGalactic 04  خلائی مشن پر روانہ ہونے والی پہلی خاتون خلا باز نمرا سلیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے

آج ایک ٹوئٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ نمرہ سلیم خلاء میں سفر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون خلاباز بن کر تاریخ رقم کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی خواتین متعدد شعبوں میں ٹریل بلزرز کے طور پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر رہی ہیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --