وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال ملک سے وویمن جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے وفد کی ملاقات

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال ملک سے وویمن جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے وفد کی ملاقات

ویمن جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی بانی و کنوینر فوزیہ کلثوم رانا نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ اورتحریک آزادی کشمیر کے سرکردہ رہنما یاسین ملک کے بنیادی انسانی حقوق بحال کرتے ہوئے فی الفور رہا کرے۔ انہوں نے کہا کہ ویمن جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان بنیادی انسانی حقوق کی داعی تنظیم ہے اور اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی اداروں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ برسوں سے قیدو بند کی صعوبتیں برداشت کرنے والے کشمیری رہنما کو بھارتی جبر واستبداد سے نجات دلائیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں کوئی بھی اقلیت ہندوتوا کی پیروکار مودی حکومت کے ہتھکنڈوں سے محفوظ نہیں۔ بھارت بیرون ملک مقیم سکھ رہنماؤں اور ہزاروں کشمیروں کے قتل میں بھی ملوث ہے اب وقت آگیا ہے کہ کشمیری ماؤں بہنوں بیٹیوں کے انسانی حقوق عملی طور پہ یقینی بنائے جائیں ۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار نگران وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال ملک سے وفد کے ہمراہ گفتگو میں کہا
انہوں نے زور دیا کہ بھارت یاسین ملک کی صاحبزادی رضیہ سلطانہ اور یاسین ملک کی اہلیہ کو یاسین ملک سے ملاقات کروائے اور غیر قانونی قید ختم کرے۔
اس موقع پہ صحافی خواتین کو درپیش مسائل اور ان کے تدارک کے لئے ممکنہ اقدامات بھی زیر بحث آئے ۔
وزارت انسانی حقوق نے ترجیحی بنیادوں پہ سو روزہ پلان میں شامل کیا کہ صحافی خواتین کو صحت کارڈ ، ہاؤسنگ سکیم میں
33 فی صد کوٹہ یقینی بنانے کی استدعا کی گئی۔ اس کے علاوہ وجہ کا دیرینہ مطالبات جینڈر آڈٹ کرانا اور میڈیا انڈسٹری میں جینڈر پالیسی کے نفاذ کے متعلق وزارت کی جانب سے تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔
وفد میں شامل صحافی خواتین نے ملازمت کی جگہوں کو بہتر بنانے، آن لائین اور آف لائن خطرات سمیت غیر مساوی تنخواہوں جیسے مسائل پہ بھی گفتگو کی۔
معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال ملک نے صحافت سے وابستہ خواتین کے تمام مسائل کے عملی حل کے لیے مکمل تعاون کی یقینی دہانی کرائی۔
وفد میں شامل دیگر صحافی خواتین میں جرمنی کے معروف ادارے ڈوئچے ویلے کی نمائندہ عصمت جبیں، ، اے پی پی بلوچی سروس سے رخشندہ تاج بلوچ، فری لانس صحافی افشاں قریشی،کریڈیبل نیوز پاکستان کی نیوزایڈ یٹر انیلہ محمود، ابتک ٹی وی کی رپورٹر عائشہ ناز، ٹیلون نیوز کی رپورٹر ایمن سید ، عادل شاہ زیب شو سے وابستہ مہوش فخر، وی نیوز کی سول میڈیا ایڈیٹر ثناء ارشد اور اردو نیوز کی ویب ایڈیٹر نرگس جنجوعہ شامل تھیں۔ اس موقع پر ویمن جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی بانی فوزیہ کلثوم رانا نے وفد کی ارکان کے ہمراہ مشعال ملک کو اہم ذمہ داریاں ملنے پہ مبارکباد دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

-- مزید آگے پہنچایے --