سوئمنگ پول کی دیوار گرنے سے 3 بچے جاں بحق

سوئمنگ پول کی دیوار گرنے سے 3 بچے جاں بحق

 بادامی باغ کے علاقے کھوکھرگاؤں میں سوئمنگ پول کی دیوار گرنے سے 3 بچے جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق بچے سوئمنگ پول میں نہانے آئے تھے کہ پول کی چار دیواری میں سے ایک دیوار گر پڑی جس کی زد  میں آکر 6 بچے زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے خواجہ سعید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 3 بچے دم توڑ گئے۔

جاں بحق ہونے والے بچوں میں 12 سالہ ثقلین، 14 سالہ دلاور اور 14 سالہ اظہر لیاقت شامل ہیں جب کہ زخمیوں میں ساغر، حمزہ اور باسط شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والا 14 سالہ اظہر ٹبہ کلاں قصور کا رہائشی تھا اور یہاں چھٹیاں گزارنے آیا ہوا تھا ۔

-- مزید آگے پہنچایے --