انگلش کرکٹر ایلیکس ہیلز نے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو نئے بال کا بہترین بولر قرار دے دیا۔
انٹرنیشنل لیگ(آئی ایل ٹی ٹوئنٹی ) کی فرنچائز ڈیزرٹ وائپر نے انگلینڈ کے کرکٹر ایلیکس ہیلز کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی اس وقت نئی گیند کے بہترین بولر ہیں۔ ایلیکس ہیلز نے کہا کہ 6 فٹ کی قامت ، بائی ہاتھ سے گیند کا پیس کے ساتھ سوئنگ ہونا دائیں ہاتھ کے بیٹرز کیلئے خوفناک ہے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اور انٹرنیشنل کرکٹ میں شاہین کا سامنا کیا ہے،وہ بہترین کھلاڑی ہیں۔انگلش کرکٹر آل راؤنڈر شاداب خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شاداب خان بھی ایک مکمل کرکٹر ہیں شاداب جادوئی لیگ اسپن کے ساتھ تیزی سے رنز بنانا بھی جانتے ہیں۔
