امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ انصاف کے دروازے بند ہو چکے ہر طبقہ پریشان ہیں ملک میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ حکومت سے کہتا ہوں مہنگائی ختم کریں، عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے کاروبار اورفصلیں تباہ ہو رہی ہیں ملک میں خانہ جنگی کا خطرہ ہے۔ سراج الحق نے کہا کہ اس وقت پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کا مقابلہ ہے، نالائق اور سپر نالائق کا مقابلہ ہے۔ کشمیر کو بیچنے میں پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی شامل ہیں،انہوں نے پاکستان کو بھی آئی ایم ایف کے ہاتھوں بیچ دیا۔ حکمرانوں کے کاروبار اور خزانوں میں اضافہ ہو رہا ہے جن کے پاس پیسہ ہے وہ بیرون ملک بھاگ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان بے روزگار ہو رہے ہیں اور کاروباری طبقہ اس وقت بہت پریشان ہے۔ ٹرین مارچ کے اختتام پر راولپنڈی سے روات کی طرف مارچ کروں گا۔ میرے مارچ کا مقصد صرف مہنگائی کا خاتمہ ہے۔