دولت مشترکہ سربراہانِ مملکت اجلاس کے موقع پر وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر کی افریقی ملک روانڈا میں برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سے ملاقات ہوئی ہے۔
حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ برطانوی وزیراعظم سے ملاقات خوشگوار رہی، ملاقات میں پاک برطانیہ تجارتی اور اقتصادی شراکت داری کو مضبوط بنانے اور دونوں ملکوں کے ہمہ جہت عوامی رابطوں کے پُل کو مزید استحکام دینے پر اتفاق ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ برطانوی وزیراعظم سے افغانستان اور دیگر مشترکہ امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔