حکمران رہنے والی تینوں پارٹیوں نے کشمیر کو بیچا،سراج الحق

حکمران رہنے والی تینوں پارٹیوں نے کشمیر کو بیچا،سراج الحق

 امیر جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ پاکستان پر مسلط استعمار اور آئی ایم ایف کے غلاموں کا دور ختم ہونے والا ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے رحیم یار خان ریلوے اسٹیشن سے ٹرین مارچ کے آغاز پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ باہر کی کمپنیوں سے مہنگے داموں معاہدے کر کے ملک کو تباہ کیا گیا، پاکستان جل رہا ہے، ان حکمرانوں کے ہاتھوں ہمارا مستقبل تباہ ہو رہا ہے

سراج الحق نے کہا کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی نے عوام کو نہیں مافیاز کو نوازا ہے، پاکستان کا مستقبل سری لنکا، یمن، لیبیا کی طرح خطرے سے دوچار ہے، پاکستان کے فیصلے آئی ایم کے بند کمروں میں ہورہے ہیں، مدینہ کی ریاست اور ایشین ٹائیگر کے نام پر قوم کو دھوکہ دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہے لیکن بجلی کا یونٹ 32 روپے کا ہوگیا ہے، کسانوں اور مزدوروں کے خون پسینے کی کمائی جاگیر دار اور سرمایہ دار ہڑپ کررہے ہیں، حکومتیں آئیں اور چلی گئیں مگر جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کا وعدہ پورا نہیں ہوا۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کے سیاسی پنڈٹ عوام کو کیڑے مکوڑوں سے زیادہ اہمیت دینے کو تیار نہیں، حکمران رہنے والی تینوں پارٹیوں نے کشمیر کو بیچا، سودی نظام مسلط رکھا اور قبائل سے وعدہ خلافی کی، سال ہا سال سے سندھ میں پی پی، پنجاب میں مسلم لیگ کی حکومت ہے مگر ہر جگہ غربت ناچ رہی ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --