پاکستان کے کھلاڑی حمزہ خان نے ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں تاریخ رقم کردی۔15 سال بعد پاکستانی کھلاڑی کی ورلڈ جونیئرز کے فائنل تک رسائی ہوئی ہے، سیمی فائنل میں حمزہ نے فرانس کے میلول سیانی مینیکو کو تین – دو سے شکست دی، حمزہ اور فرانسیسی کھلاڑی کے درمیان میچ 81 منٹ جاری رہا۔
حمزہ خان نے یہ میچ 8-11، 2-11، 12-10، 11-09 اور11-13 سے اپنے نام کیا، حمزہ کی ابتدائی برتری کے بعد فرانسیسی کھلاڑی نے کم بیک کرکے مقابلہ برابر کیا۔
پاکستان کے حمزہ خان نے ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں تاریخ رقم کردی، 15 سال بعد پہلے پاکستانی کھلاڑی جو فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے#WSFjuniors ,#hamzakhan,#squash,#PakistanZindabad pic.twitter.com/cMWyzMhHU6
— Mahranikhan (@Mahrani90809546) July 22, 2023
تیسرے اور چوتھے گیم میں حمزہ برتری لے کر بھی آخر میں اسے برقرار نہ رکھ پائے، فیصلہ کن گیم میں پاکستانی کھلاڑی نے مضبوط اعصاب کا مظاہرہ کیا۔میچ کے دوران ریفری نے حمزہ کے خلاف متنازعہ فیصلے بھی دیئے۔خیال رہے کہ آخری مرتبہ 2008 میں عامر اطلس خان نے ورلڈ جونیئر کا فائنل کھیلا تھا۔