پیپلزپارٹی کے امجد حسین اور غلام شہزاد آغا گلگت بلتستان اسمبلی سے مستعفی

پیپلزپارٹی کے امجد حسین اور غلام شہزاد آغا گلگت بلتستان اسمبلی سے مستعفی

گلگت بلتستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و پیپلزپارٹی کے رہنما امجد حسین اور غلام شہزاد آغا نے اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہوگئے۔اسپیکر اسمبلی نذیراحمد نے امجد حسین کے استعفے کی تصدیق کردی اور کہاکہ اپوزیشن لیڈر امجد حسین نے آج شام چیمبر میں آکر استعفیٰ جمع کرایا۔اس حوالے سے امجد حسین کا کہنا تھاکہ گلگت بلتستان کی موجودہ سیاسی صورتحال کی وجہ سے اسمبلی رکنیت سےاستعفیٰ دیا، موجودہ سیاسی صورتحال میں پارٹی کے اندر اختلافات پیدا ہو رہے تھے۔

اس کے بعد پیپلزپارٹی کے ایک اوررکن اسمبلی غلام شہزاد آغا نے بھی اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔غلام شہزاد آغا نے اسمبلی رکنیت سے استعفےکی تصدیق کی اور کہا کہ امجد حسین کے تحفظات کی تائید میں اسمبلی سے استعفیٰ دیا۔استعفیٰ منظور ہونے کی صورت میں گلگت بلتستان اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے ارکان کی تعداد 2 رہ جائے گی۔

-- مزید آگے پہنچایے --