کرم میں اراضی کے تنازع پر دو قبائل میں تصادم سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق پاراچنار کے ضلع کرم میں اراضی کے تنازع پر دو قبائل کے درمیان تصادم ہوا جس میں دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہےکہ جاں بحق ہونے والوں میں سماجی رہنما وہاب علی شاخ، محمد ،عبدالولی اور علی خیل شامل ہیں۔
تصادم کے نتیجے میں جاں بحق افراد میں دونوں فریقین کے 2،2 افراد شامل ہیں جب کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمی ہونے والوں میں سے کچھ افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے مطابق عمائدین کے تعاون سے فائربندی کی کوششیں جاری ہیں۔علاقہ مکینوں نے حکومت سے علاقے میں امن قائم کرنے اور اراضی مسائل کو حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔