سپین کے شمالی علاقوں میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب سے لوگ سیلابی ریلوں میں بہہ گئے۔سیلابی ریلوں سے لوگوں نے گاڑیوں کی چھتوں اور درختوں پرچڑھ کر جان بچانےکی کوشش کی لیکن کوششوں کے دوران بھی کئی لوگ بہہ گئے۔میڈرڈ کا شمالی Zaragoza علاقہ غیرمتوقع طورپر سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کررہی ہیں۔
ویڈیو پلیئر
00:00
00:00
بتایا جارہا ہے کہ ریلے کے راستے میں جو بھی آیا ریلے اُسے بہا کر لے گئے، بعض علاقوں میں صرف 10 منٹ کی بارش ہی تباہی لے آئی۔مضافاتی علاقوں میں کہیں اولے پڑے تو کہیں آندھی جب کہ بارش اور آندھی سے بڑا علاقہ بجلی سے محروم ہوگیا اور قیمتی فصلیں تباہ ہوگئیں۔