بین الاقوامی محاذ پر بہت سارے چیلنجز کا سامنا ہے، ذکا اشرف

بین الاقوامی محاذ پر بہت سارے چیلنجز کا سامنا ہے، ذکا اشرف

چیئرمین کمیٹی ذکاء اشرف نے کہا ہے کہ ہم اپنی پوری توجہ کرکٹ اور کرکٹرز کی بہتری پر مرکوز رکھیں گے۔ذکاء اشرف نے کرکٹ بورڈ کے معاملات میں شفافیت لانے کی سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ریجنز اور ایسوسی ایشنز کے انتخابات میں دھاندلی کی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا، ریجنز اور ایسوسی ایشنز کے صاف شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا ڈومیسٹک کرکٹ میں کھلاڑیوں کو اچھی سہولیات دیں گے تو اچھے کرکٹر سامنے آئیں گے، کرکٹ شائقین کے لیے سہولتوں میں مزید بہتری لائی جائے گی۔ چیئرمین ذکاء اشرف کی زیرصدارت پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا پہلا اجلاس نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوا۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی آمد پر ڈائریکٹر نیشنل کرکٹ اکیڈمی ذاکر خان اور دیگر افسران نے ذکاء اشرف کا بھرپور استقبال کیا۔ اجلاس کے آغاز پر مینجمنٹ کمیٹی کے تمام ممبران کا متفقہ طور پر زکاء اشرف پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ ممبران نے کہا ذکاء اشرف کے ساتھ مل کر کرکٹ کی بہتری کے لئے کام کریں گے، ذکاء اشرف کی چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی تعیناتی کرکٹ کے لئے بہتر فیصلہ ثابت ہوگا۔

اجلاس میں چیف فنانس آفیسر کی پی سی بی کے بجٹ پر مینجمنٹ کمیٹی کو بریفنگ دی گئی۔ سٹیڈیمز کی تعمیرنو، ڈومیسٹک کھلاڑیوں کے سنٹرل کنٹریکٹ سمیت اہم امور پر بھی چئیرمین مینجمنٹ کمیٹی کو بریفنگ دی گئی۔ چوہدری ذکاء اشرف نے پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرن ان چیف وزیر اعظم شہباز شریف اور آصف زرداری کا شکر گزار ہوں ۔ان کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا، میری خواہش تھی کہ اختلافات نہیں ہونے چاہئیں، ہم نے متحد ہوکر کرکٹ کی بہتری کے لئے کام کرنا ہے۔ ذکاء اشرف نے کہا کہ ہم چاہتے تھے نجم سیٹھی کو باعزت طریقے سے الوداع کرتے، ہم نے نجم سیٹھی کو بھی پیغام بھجوایا تھا اعجاز بٹ کو بھی اچھی طرح سے رخصت کیا، ہم نے سب مل کر پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لئے کام کرنا ہے۔ ذکاء اشرف نے کہا ایشیاء کپ ورلڈکپ سمیت بہت سے معاملات میں بہتری کی ضرورت ہے، ہم اپنی پوری توجہ کرکٹ اور کرکٹرز کی بہتری پر مرکوز رکھیں گے۔ کمیٹی ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے ذکاء اشرف کا کہنا تھا بین الاقوامی محاذ پر بہت سارے چیلنجز کا سامنا ہے، بین الاقوامی ایونٹس میں پاکستان کرکٹ کو اسکا جائز حق دلوائیں گے۔ انہوں نے کہا ہم چاہتے ہیں کہ کرکٹ کی بہتری کے لئے سب مل کر کام کریں، خواجہ ندیم مثبت آدمی ہیں، پہلے بھی ہمارے ساتھ مثبت طریقے سے چلے ہیں۔

 

ذکاء اشرف نے کرکٹ بورڈ کے معاملات میں شفافیت لانے کی سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ریجنز اور ایسوسی ایشنز کے انتخابات میں دھاندلی کی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا، ریجنز اور ایسوسی ایشنز کے صاف شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کو ہدایت کی کہ وزارت بین الصوبائی رابطہ آڈٹ کے لئے جو چیزیں مانگ رہی ہیں اس کو فراہم کی جائیں۔ ذکاء اشرف نے کہا ڈومیسٹک کرکٹ میں کھلاڑیوں کو اچھی سہولیات دیں گے تو اچھے کرکٹر سامنے آئیں گے،ایبٹ آباد، میرپور اور حیدرآباد سٹیڈیم کو بہتر بنایا جائے گا، سٹیڈیمز میں ہاسپیٹیلٹیز باکسز کو اپ گریڈ کریں گے، کرکٹ شائقین کے لیے سہولتوں میں مزید بہتری لائی جائے گی، کوشش کی جائے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی آمدن میں اضافہ ہو۔ ذکاء اشرف نے کہا کہ پشاور کے کرکٹ شائقین کی دیرینہ خواہش کو مدنظر رکھتے ہوئے ارباب نیاز اسٹیدیم کی جلد تکمیل یقینی بنائی جائے تاکہ پشاور کے شائقین بھی پی ایس ایک میچز سے لطف اندوز ہوسکیں۔ اجلاس کے اختتام پر مینجمنٹ کمیٹی نے ذکاء اشرف سلمان نصیر اور فیصل حسنین کی آئی سی سی اجلاس میں شرکت کے فیصلے کی توثیق کر دی۔

-- مزید آگے پہنچایے --