آسڑیلیا نے جاری ایشز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی میزبان انگلش ٹیم کو 43 رنز سے شکست دیکر پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کرلی ہے، انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین سٹوکس کی 155 رنز کی شاندار اننگز بھی اپنی ٹیم کو شکست سے بچانے کیلئے ناکافی ثابت ہوئی، تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کی ٹیم جسے میچ جیتنے کیلئے 371 رنز کا ہدف ملا تھا کا آغاز مایوس کن رہا اور اس کی پہلی چار وکٹیں صرف 45 کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئیں تاہم اس کے بعد کپتان بین سٹوکس نے وکٹ پر آکر بین ڈکیٹ کے ساتھ بیٹنگ کوع سنبھالا دیا مگر جب سکور 177 پر پہنچا تو بین ڈکیٹ بھی 83 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے، ان کے آئوٹ ہونے کے بعد ایک اینڈ سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ وقفہ سے جاری رہا مگر بین سٹوکس دوسرے اینڈ کو سنبھالے سکور کو آگے بڑھاتے رہے لیکن بالآخر وہ 155 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے جس کے بعد باقی بیٹر آسڑیلوی بائولرز کا آسان شکار بن گئے اور پوری انگلش ٹیم 327 رنز پر آئوٹ ہو گئی اور میچ 371 رنز کے فرق سے ہار گئی، آسڑیلیا کی جانب سے مچل سٹارک، پیٹ کمنز اور جوش ہیزل ووڈ نے تین تین جبکہ کیمرون وائٹ نے ایک وکٹ حاصل کی۔ یاد رہے کہ آسڑیلیا کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 416 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی تھی جس کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم نے 325 رنز بنائے تھے، دوسری اننگز میں آسڑیلوی ٹیم 279 رنز پر آئوٹ ہو گئی تھی اور اس نے انگلینڈ کو میچ جیتنے کیلئے 371 رنزکا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 327 پر آئوٹ ہو گئی تھی۔ آسڑیلیا کے سٹیون سمتھ کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
سارا جہان پاکستان > کھیل > ایشز سیریز، بین سٹوکس کی سنچری رائیگاں، آسڑیلیا نے دوسرا ٹیسٹ بھی جیت لیا