پاکستان اور جاپان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تجارت بڑھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، بلاول بھٹو

پاکستان اور جاپان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تجارت بڑھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، بلاول بھٹو

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان اور جاپان باہمی فائدے کے لیے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تجارت بڑھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔وہ  ٹوکیو میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک زراعت اور لائیو سٹاک میں سرمایہ کاری سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک میں خوشحالی لانے کے لیے اقتصادی سفارت کاری پر کام کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں جاپان کی ترقی سے سیکھ سکتا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ جاپانی قیادت اور تاجروں سے ملاقات کے دوران وہ پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر زور دیں گے۔

https://twitter.com/i/status/1675505122615648263

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نوجوانوں کی 65 فیصد سے زیادہ آبادی ہے اور ہم اس انسانی وسائل کو ہنر پر مبنی تعلیم اور تربیت کے ذریعے استعمال کر سکتے ہیں۔

وزیر خارجہ نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں بالخصوص تاجروں پر زور دیا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں اضافے اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اتوار کو ٹوکیو میں جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی جائیکا کے نمائندوں اور بزنس ایگزیکٹوز سے ملاقاتیں کیں۔

ملاقاتوں کے دوران تجارت اور سرمایہ کاری میں دوطرفہ تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

-- مزید آگے پہنچایے --