مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے وزیر محمد طلحہ محمود نے محدود مدت میں حج کے لئے شاندار انتظامات کرنے پر پاکستان حج مشن کی غیرمعمولی کوششوں کو سراہا ہے۔مکہ مکرمہ میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے حج مشن کو حجاج کرام کا وطن واپسی کے لئے سہولتوں میں مزید اضافے کی ہدایت کی۔
Talha commends Pakistan mission for remarkable Hajj arrangements@senatorMtalha @MORAisbOfficial #Hajj2023 #hajj1444 https://t.co/z1DloYJp2F pic.twitter.com/6k70gs1vHH
— Radio Pakistan (@RadioPakistan) July 2, 2023
وفاقی وزیر نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں حجاج کے لئے جامع خدمات کی فراہمی پر زور دیا۔انہوں نے حج مشن کو آئندہ سال حج کے لئے بلاتاخیر تیاریاں شروع کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ عازمین حج کے لئے رہائش، طعام اور آمد و رفت کی سہولتوں میں مزید بہتری لائی جا سکے۔